پاکستان کے بھارت سے کرکٹ میچ کی تاریخ منظرعام پر آگئی

پاکستان کے بھارت سے کرکٹ میچ کی تاریخ منظرعام پر آگئی
کیپشن: پاکستان کے بھارت سے کرکٹ میچ کی تاریخ منظرعام پر آگئی

ویب ڈیسک: پاکستان نے میدان میں بیٹنگ کے دباؤ اور میدان سے باہر پیش آنے والی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں جگہ بنا لی۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان گروپ اے سے دوسرے نمبر پر سپر 4 میں داخل ہوگیا، جہاں اتوار 21 ستمبر کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

اس سے قبل 14اکتوبر کو ہونےو الے میچ میں بھارت نے ایک آسان مقابلے کے بعد پاکستان کے 128 رنز کے ہدف کو 16ویں اوور میں پورا کرلیا تھا۔ تاہم گروپ اے کے دیگر 2 میچز میں پاکستان نے کامیابی سمیٹ کر سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ 

21 ستمبر کو سپر فور مرحلے کا پہلا مقابلہ روایتی حریفوں کے مابین کھیلا جائے گا۔ پاکستانی شائقین پرامید ہیں کہ شاہین دباؤ سے نکل کر کھیلیں گے اور گزشتہ شکست کا بدلہ بھی لیں گے۔ اس کے بعد اگر دونوں ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہیں تو ان کا مقابلہ آئندہ اتوار دوبارہ ہوسکتا ہے۔

Watch Live Public News