سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی تعطیلات میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی تعطیلات میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی تعطیلات میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں۔

کوٹ مومن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی چھٹیوں میں مزید تین روز کی توسیع کر دی گئی، متاثرہ علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے 20 ستمبر تک بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ فیصلہ سیلاب کی ہنگامی صورتحال اور بحالی کے کاموں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News