ویب ڈیسک: ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے آخری مرحلے میں 82.73 کا پہلا تھرو کیا۔ پہلی باری میں ارشد ساتویں اور دوسری باری میں اس کا تھرو فاول ہو گیا۔ ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کیا تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
پہلے تین باریوں کے بعد ارشد ندیم کو مزید تین باریوں کے لیے ٹاپ 8 میں شامل ہونا ضروری تھا۔ کیونکہ فائنل میں مزید 3 راؤنڈز ٹاپ 8 سے ملیں گے۔
دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے 83.65 کا پہلا تھرو پھینکا جب کہ ان کے ہم وطن سچن یادیو پہلی باری میں 86.29 میٹر پھینکنے میں کامیاب رہے۔
آج کے فائنل مقابلوں میں سٹارٹ لسٹ کے مطابق ارشد ندیم نے اپنا تھرو تیسرے نمبر پر رکھا جبکہ پہلا تھرو جیولین ویبر نے پھینکا اور دوسرا تھرو اینڈرسن پیٹرز نے پھینکا۔
یاد رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی تھی۔