پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
کیپشن: پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ، پنجاب لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش۔

تفصیلات کے مطابق بل حالیہ اجلاس میں پیش کیا گیا، پنجاب لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025 متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا، کمیٹی دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی، بل کے تحت لوکم پالیسی کمیٹی بنائی جائے گی۔

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر چیئرپرسن، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر وائس چیئر پرسن، 3 فیلڈ کے ماہرین و ہیومن رسورس لوکم پالیسی کمیٹی کے ممبر ہونگے، کمیٹی صحت کے شعبے میں عملے کی کمی کی نشاندہی کرے گی۔

بل کا متن ہے کہ کمیٹی عارضی بھرتی کے ٹی او آرز بھی طے کرے گی۔ کمیٹی بھرتی کی مدت، تنخواہ اور دیگر مراعات سمیت بھرتی ہونے کے معاہدے کو خارج کرنے کی شقیں طے کرے گی۔ بھرتی شفاف طریقہ سے کی جائے گی۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھرتی سے قبل کم سے کم 2 اخبارات میں اشتہار لازم ہوگا۔ اشتہارات میں بھرتی کا تمام تر طریقہ کار واضع کیا جائے گا۔ عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے مستقل نوکری کی استدعا نہیں کر سکیں گے۔ محکمہ صحت کے مستقل ملازمین کو ملنے والی مراعات عارضی بھرتی ہونے والوں کو فراہم نہیں کی جائیں گی۔ عارضی بھرتیوں کی مدت بڑھانے یا ختم کرنے کا اختیار پالیسی کمیٹی کے پاس ہوگا۔

بل کا مقصد شعبہ صحت میں عملے کی کمی پوری کرنا ہے۔

Watch Live Public News