ویب دیسک: ایم ڈی پی ایچ اے بہاولپور روبینہ اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق فرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر پیڈا ایکٹ سیکشن 6 کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر بہاولپور فرحان فاروق کو ایم ڈی پی ایچ اے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمانہ امور میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔