متنازع میچ ریفری کی پاکستان ٹیم سے معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

متنازع میچ ریفری کی پاکستان ٹیم سے معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک: متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاک بھارت میچ پر تنازع ہونے پر پاکستان ٹیم سے معافی مانگ لی ہے۔

ایشیا کپ کے پاک، بھارت میچ میں متنازع اور پاکستان کرکٹ مخالف کردار ادا کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم نے معافی مانگ لی ہے۔

اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ اور کپتان سلمان علی آغا سے باضابطہ معافی مانگی اور 14 ستمبر کو پاک، بھارت میچ میں پیش آنے والے واقعہ کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے پی سی بی نے ایکس پر پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے 14 ستمبر کے پاک بھارت میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تحقیقات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ ویڈیو شیئر کی جس میں زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ڈریسنگ روم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم راجا، کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے گفتگو کرتے اور ان سے پاک بھارت میچ کے دوران ہونے والے متنازع واقعہ پر معذرت کرتے دکھایا گیا ہے۔

Watch Live Public News