کراچی: ٹیوشن جاتے ہوئے اغواء ہونیوالی طالبہ بحفاظت بازیاب

کراچی: ٹیوشن جاتے ہوئے اغواء ہونیوالی طالبہ بحفاظت بازیاب

ویب ڈیسک: کراچی میں انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کی کارروائی، مغوی طالبہ مریم کو بازیاب کرلیا گیا۔

 08 ستمبر کو لاپتہ ہونے والی طالبہ ٹیوشن جاتے وقت اغواء ہوئی تھی، ایس ایس او آئی یو ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق مغوی طالبہ کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا، ملزم حسنات ولد جاوید اقبال گرفتار کرلیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

Watch Live Public News