ٹی 20 ایشیاء کپ:سری لنکا نے افغانستان کو سُپر فور مرحلے سے باہر کردیا

ٹی 20 ایشیاء کپ:سری لنکا نے افغانستان کو سُپر فور مرحلے سے باہر کردیا

ویب ڈیسک: ٹی20 ایشیاء کپ کے 11ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم سُپر فور مرحلے سے باہر ہوگئی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے گروپ بی کے مچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 169 رنز اسکور کیے، یوں سری لنکا نے 170 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔

گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، سری لنکا نے 170رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا، کوشال مینڈس نے 74رنز بنائے، کمیندو مینڈس نے26 رنز اسکور کیے،

میچ میں پہلے بیٹنگ میں افغانستان نے 8 وکٹ پر 169رنز اسکور کیے،   افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے  6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔

19ویں اوور کے اختتام پر افغانستان کا اسکور 137 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ تھا، لیکن آخری اوور میں نبی نے دُنتھ ویلا لاگے کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ 5 چھکے لگائے، یوں ٹیم کا اسکور 169 تک پہنچا دیا، افغانستان کی اننگز کےآخری اوور میں 32 رنز بنے۔

راشد خان اور ابراہیم زادران نے 24، 24 رنز اسکور کیے، جبکہ سری لنکن بولر  نوان تُشارا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News