قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ

لاہور(پبلک نیوز) قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔

کیمپ میں شریک نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام کھلاڑی کیمپ میں سخت محنت کر رہے ہیں، ہم ٹیم منیجمنٹ کے پلان کے مطابق ٹریننگ کروا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں 2 فل ڈے اور پچاس اوورز کا ایک ہاف ڈے پریکٹس میچ کھیلا جا چکا ہے، ان میچز میں بلے بازوں نے بہت اچھا رسپانس دیا ہے، کوشش کی ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے، دوسرے تیسرے، چوتھے اور پانچویں روز کی پچ کی مناسبت سے ٹریننگ کرائیں۔

کھلاڑی جس طرح محنت کر رہے ہیں امید ہے کہ سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔