لاہور (پبلک نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کرنے کے لیے نیب نے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف 79 غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری زیر التوا تھی۔ ریفرنس کا متن ہے کہ انکوائری میں نامزد جاوید قریشی اور مشیر عالم وفات پا چکے ہیں۔ چودھری پرویز الہیٰ نے بطور وزیر لوکل گورنمنٹ سولہویں سکیل کے افراد کو بھرتی کیا گیا تھا۔
شکایت گزار کا مؤقف تھا کہ بھرتی کیے جانے والے افراد کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بھرتی کیا گیا۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آدھے سے زیادہ افراد ریٹائر ہو چکے ہیں۔ غیر قانونی بھرتیوں میں رولز میں نرمی اس وقت ے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کی تھی۔ مرکزی ملزمان وفات پا چکے ہیں، لہذا انکوائری بند کی جائے۔