موت کی جھوٹی خبروں کے بعد اداکارہ سعیدہ منظر عام پر آگئیں، ویڈیو جاری

موت کی جھوٹی خبروں کے بعد اداکارہ سعیدہ منظر عام پر آگئیں، ویڈیو جاری
اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنی موت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں آگاہ گیا تھا کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں ۔ تاہم اداکارہ کے انتقال کی خبر جھوٹی تھی کیونکہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا ۔
اب سعیدہ امتیاز نے اس حوالے سے بھی ویڈیو بیان جاری کیا ہے ۔ جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ میں بالکل خریت سے ہوں، آج میں جب سو کر جاگی تو مجھے ڈھیر ساری کالز اور میسجز آئے ہوئے تھے اور مجھے خود بھی سمجھ نہیں آ رہی تھی کے میرے ساتھ ہوا کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کیلئے پریشانی والا لمحہ تھا، میرا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کسی انسان کو اس حد تک تنگ کرنا جواس پر اور اس کے خاندان پر اثرانداز ہو وہ ٹھیک نہیں ہے، آپ کو نہیں پتا ہوتا سامنے والا انسان کس فیز سے گزر رہا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ جھوٹی خبر کے بعد فیملی کے لوگ مجھے دیکھنے گھر آگئے تھے، میں یہ سب کرنے والوں کے خلاف ایکشن لوں گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔