آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی سے متعلق چیف جسٹس کا اسپیکر کو خط

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی سے متعلق چیف جسٹس کا اسپیکر کو خط
اسلام آباد: چیف جسٹس نے اسپیکر قومی اسمبلی خط میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی تقریب میں عدالتی مصروفیات کے باعث حاضر نہیں ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آ ف پاکستان عمر عطا بندیال نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے۔خط میں چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ کی تقریب میں اپنی عدالتی مصروفیات کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکا ، آئین پارلیمنٹ کو ریاست میں قوانین وضع کرنے کا اختیار اور اہم زمہ داری تفویض کرتا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت ہمارے قوانین ہمارے سیاسی ،سماجی اور معاشی اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے ہماری قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں، نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کہ پارلیمان ایسے اچھے قوانین تشکیل دے جو آئین پاکستان کے اعلی معیار پر پورے اتریں ۔ چیف جسٹس نے خط میں کہا کہ میں اس خواہش کا بھی اظہار کرتا ہوں کہ یہ قوانین آئین کے مطابق قوم کی ترقی،خوشحالی اور امن میں رہنمائی بھی کریں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔