آسٹریلیا کے سابق بیٹر اسٹیورٹ لا امریکی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

آسٹریلیا کے سابق بیٹر اسٹیورٹ لا امریکی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے سابق بیٹر اسٹیورٹ لا کو امریکا کی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی بیٹر اسٹیورٹ لا کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوچ مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے ایک ٹیسٹ اور 54 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

 اسٹیورٹ لا کوئنز لینڈ کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور انہوں نے انگلینڈ میں بھی کرکٹ کھیلی ہے ۔

یوایس اے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کے بعد اسٹیورٹ لا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ کے لیے منتخب کرنے پر بہت پرجوش ہوں، امریکا ایک مضبوط ایسوسی ایٹ ملک ہے،  ہم ایک اچھا اسکواڈ بنائیں گے، پہلا ٹاسک بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے مضبوط ٹیم تشکیل دینا ہے۔