یااللہ خیر!لاہور،اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکےجھٹکے

یااللہ خیر!لاہور،اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکےجھٹکے
کیپشن: یااللہ خیر!لاہور،اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکےجھٹکے

ویب ڈیسک: راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لاہور، پشاور، مالاکنڈ اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مردان، دیربالا، ہری پور، خان پور، ٹیکسلا اور چنیوٹ سمیت ملک کے مختلف شہروں اور ان کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے دوران کئی علاقوں میں گھروں، دفاتر اور عمارتوں کی دیواریں لرز گئیں جبکہ لوگ خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پاکستان کے معیاری وقت کےمطابق 11 بجکر 47 منٹ پر آیا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 94 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد تھی۔

ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
 

Watch Live Public News