ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ فرار، خاندان میں ہنگامہ

ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ فرار، خاندان میں ہنگامہ
کیپشن: ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ فرار، خاندان میں ہنگامہ

ویب ڈیسک: بہار میں بیٹی کے منگیتر کیساتھ فرار ہونے والی خاتون کے بعد اب ایک ایسا ہی واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس میں خاتون اپنی بیٹی کے سسر کیساتھ فرار ہوگئی ہے۔ اس واقعے نے دونوں خاندانوں میں شدید ہلچل مچادی۔

بیٹی کے سسر کے ساتھ ماں فرار

ٹائمزناؤ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں 43 سالہ خاتون مامتا جو کہ 4 بچوں کی ماں ہے، مبینہ طور پر اپنی بیٹی کے سسر کیساتھ پیار کی پینگیں بڑھا کر فرار ہوگئی۔ مبینہ دلہے کا نام شیلندر سنگھ ہے۔

مامتا کے  شوہر کا نام سنیل کمارسنگھ ہے جو کہ پیشے کے اعتبار سے ایک ٹرک ڈرائیور ہے۔ اس کی غیرموجودگی میں اس کی بیوی نے شیلندر کےساتھ ناجاجزتعلقات استوار کرلیے۔ سنیل کمار نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے پہلے ہی دونوں پر شک تھا۔ 
11 اپریل کو مامتا نے شیلندر کو فون کیا اور دونوں زیورات، نقدی اور قیمتی سامان کے ساتھ غائب ہو گئے۔

مامتا کے بیٹے سچن نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ماں اکثر شیلندر کو گھر بلاتی تھی اور والد کے سفر پر ہونے کا فائدہ اٹھا کر اس سے ملاقات کرتی تھی۔

داتاجنج کے سرکل آفیسر کے کے تیواری کے مطابق پولیس دونوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

علی گڑھ میں بیٹی کے منگیتر کے ساتھ خاتون فرار

اسی طرح کا ایک اور واقعہ چند روز قبل علی گڑھ میں رونما ہوا تھا جہاں ایک خاتون اپنی بیٹی کے منگیتر کے ساتھ شادی سے صرف 9 دن قبل فرار ہو گئی۔ خاتون نہ صرف بیٹی کی خوشیاں چھین کر چلی گئی بلکہ 2.5 لاکھ روپے نقدی اور زیورات بھی ساتھ لے گئی جو شادی کے لیے رکھے گئے تھے۔

Watch Live Public News