افغانستان سے مذاکرات میں 4 اصولی فیصلے ہوئے: اسحاق ڈار

 افغانستان سے مذاکرات میں 4 اصولی فیصلے ہوئے: اسحاق ڈار

ویب ڈیسک: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسحاق ڈارکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے بات چیت ہوئی، ٹریک اینڈ سسٹم سے افغان ٹرانزٹ گڈز میں تیزی آسکتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پراتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کےمطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ صرف این ایل سی کافی نہیں،مزید دو کمپنیاں شامل کیں، تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لئے اب دو کمپنیاں شامل کردی ہیں۔
ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے تجارتی سامان کی نقل و حمل میں تیزی آسکتی ہے،رواں سال 30 جون کو ٹرانزٹ ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم فعال ہو جائے گا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کافی وقت سےافغانستان کی طرف سےٹرانزٹ گڈز پرانشورنس گارنٹی کی تجویز تھی، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ضروری،طورخم بارڈر پر آئی ٹی سسٹم کو جلد فعال کیا جائے گا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے۔

  افغانستان سے مذاکرات میں 4اصولی فیصلے ہوئے،افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے واپس بھیجا جائے گا۔

واپس آنے والے افغان مہاجرین پاکستان میں اپنی جائیدادیں بیچ سکتے ہیں،ایف بی آر اور کسٹمز کے ساتھی ساتھ ہیں،ایف بی آر عملدرآمد کرے گا،سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،خطے کی ترقی،بہتری،امن و امان کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

Watch Live Public News