وفاقی وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر نا معلوم افراد کا حملہ

وفاقی وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر نا معلوم افراد کا حملہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد کا حملہ کردیا۔

وفاقی وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد کا حملہ کردیا، حملے میں وفاقی وزیر مملکت کی گاڑی کو نقصان پہنچا، وفاقی وزیر مملکت پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے بھائی کی تعزیت کرکے اور مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے ملاقات کرکے جھوک شریف جارہے تھے۔

وفاقی وزیر مملکت اپنی گاڑی میں محافظوں کے ساتھ جارہے تھے کہ سڑک کے بیچ میں دو نامعلوم افراد ان کی گاڑی کےسامنے آگئے ، ملزمان نے گاڑی پر انڈے اور ٹماٹر مارے ، وفاقی وزیر مملکت کیخلاف نعرے بازی کی، کھیئل داس کوہستانی بحفاظت محافظوں کے ہمراہ وہاں سے چلتے بنے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزیر مملکت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی ٹھٹھہ میں گاڑی پر حملے کا نوٹس لے لیا، وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کیا اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں، وفاقی سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، سندھ حکومت واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے،حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Watch Live Public News