پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نےملتان سلطانز کو 120 رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نےملتان سلطانز کو 120 رنز سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،   پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر  227 رنز بنالیے، ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 228رنز بنانا تھے مگر ساری ٹیم 107 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

تاہم ملتان سلطانز کی زبردست حکمت عملی اور اس کے مطابق گیند بازی سے پشاور زلمی 5 رنز پر ہی کپتان بابر اعظم اور جاح مزاج بلے باز صائم ایوب سے محروم ہوگئی۔

ایسے میں محمد حارث اور ٹام کوہلر کیڈمور کے درمیان 73 رنز کی برق رفتار پارٹنرشپ نے ملتان سلطانز دو وکٹیں لینے کا مزہ خراب کردیا،محمد حارث نے 21 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور 30 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ 

بائیں ہاتھ کے بلے باز حسین طلعت نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے 37 رنز سے اپنا حصہ ڈالا تاہم اختتامی لمحات میں عبدالصمد کے 14 گیندوں پر 40 اور مچل اوین کے 15 گیندوں پر 34 رنز نے پشاور زلمی کو 227 کے مجموعے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ زلمی کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 16 چھکے لگائے، ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی، مائیکل بریسویل اور عبید شاہ نے دو دو جبکہ افتخار احمد نے ایک وکٹ لی۔

Watch Live Public News