دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کا موقف

 دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کا موقف

ویب ڈیسک:وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا قائد محمد نواز شریف  وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔
‎ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ‎اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں،‎پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ زمہ داری سے کرنی چاہئے،ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔
‎1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی،‎کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ‎پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، ‎اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔

مشیر  وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ‎آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے ،‎بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔

Watch Live Public News