ویب ڈیسک: پشاور میں ہونے والی ایک شادی میں دولہا مشکل میں پھنس گیا، عجب دولہے کی غضب کہانی، پرائی نہیں اپنی ہی شادی میں عبداللہ نہیں، توقیر احمد دیوانہ بن بیٹھا۔
تفصیلات کےمطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے ہوائی فائرنگ ، غیر قانونی اسلحہ نمائش کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم مزید تیز کردی گئی۔
چمکنی پولیس نےفوری کارروائی کرتے ہوئےاپنی ہی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہے کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
اطلاع ملنے پر چمکنی پولیس نے علاقہ ناصر پور میں فوری کارروائی کے دوران اپنی شادی کی خوشی میں بے تحاشہ ہوائی فائرنگ کرنے والےدلہے گرفتارکر لیا ۔
گرفتار دولہا کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، رات حوالات میں گزارنی پڑی، پولیس کا کہنا تھا کہ دولہا توقیر احمد پر ہوائی فائرنگ کا پرچہ کیا گیا۔