یمن کے حوثیوں نے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دیدی

یمن کے حوثیوں نے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دیدی
کیپشن: یمن کے حوثیوں نے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دیدی

ویب ڈیسک: یمن کے حوثی باغیوں نے آبنائے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ صنعا میں حوثی حکومت کے نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن قائم کرنے میں رکاوٹیں ڈالنا بند کریں۔

باب المندب خلیج عدن کو بحیرہ احمر سے ملانے والی ایک اہم تجارتی گزرگاہ ہے، جس کی بندش عالمی بحری تجارتی راہوں پر سنگین اثر ڈال سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے بھی آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی تھی، جس کے باعث تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سخت ایرانی کنٹرول میں ہے اور اس کی سابقہ حالت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت بحال نہیں کرتا، آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گا۔

Watch Live Public News