ویب ڈیسک: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی کے درمیان پیرس میں ملاقات ایک غیر معمولی لمحے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایلیزی پیلس میں ایران اور آبنائے ہرمز پر اہم مذاکرات کے دوران میکرون نے میلونی کے ساتھ رسمی سلام سے ہٹ کر دوستانہ انداز اپنایا، جس میں گال پر بوسہ اور گلے لگانا شامل تھا۔ یہ اقدام میلونی کے لیے حیران کن ثابت ہوا اور ویڈیو کلپ صارفین کے درمیان تیزی سے شیئر کی گئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس لمحے پر مختلف آراء دی ہیں؛ کچھ نے اسے مزاحیہ اور ہلکا پھلکا قرار دیا، جبکہ دیگر نے میکرون کو رسمی سفارتی آداب سے تجاوز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ ملاقات یورپی رہنماؤں کے اجلاس کے سلسلے میں ہوئی، جس میں آبنائے ہرمز کے بحران پر بات چیت کی گئی اور تقریباً 40 ممالک کے نمائندے شریک تھے۔