ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے حال ہی میں اریکا حق کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر کھل کر بات کی ہے۔
ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے عاشر وجاہت نے کہا کہ وہ مداحوں کے "شپنگ کلچر" کو پسند کرتے ہیں، جہاں ناظرین ڈراموں میں دکھائی دینے والے اداکاروں کو حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کے اور اریکا حق کے درمیان صرف دوستانہ تعلق ہے اور کوئی رومانوی رشتہ موجود نہیں، تاہم مستقبل کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
عاشر وجاہت نے مزید کہا کہ ماضی میں کئی اداکار مداحوں کی خواہش کے مطابق حقیقی زندگی میں جوڑے بن گئے، اس لیے وہ مداحوں کو مورد الزام نہیں ٹھہراتے۔