ویب ڈیسک: اداکارہ دنانیر مبین ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ لباس رہا۔ اداکارہ نے حال ہی میں نوٹنگ ہل، لندن میں ایک مغربی انداز کا لباس پہن کر تصاویر شیئر کیں، جن پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
دنانیر مبین نے اپنے دورے کے دوران زارا برانڈ کا منی اسکرٹ اور بلیزر سیٹ زیب تن کیا، جس کے ساتھ فلیس لائنڈ ٹائٹس/اسٹاکنگز پہن رکھی تھیں۔ تصاویر وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے جلد نما لباس پہنا ہوا تھا۔
تنقید کے بڑھنے پر دنانیر مبین نے وضاحت دی کہ وہ مکمل طور پر کور تھیں اور جو ٹائٹس انہوں نے پہنی تھیں وہ موٹی فلیس لائنڈ اسٹاکنگز تھیں، جو صرف جلد جیسا تاثر دیتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ یہ سی تھرو نہیں بلکہ موٹی فلیس ٹائٹس تھیں۔
تاہم ان کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل کم نہیں ہوا اور مختلف تبصرے جاری رہے۔
واضح رہے کہ دنانیر مبین نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ ویڈیو کے ذریعے شہرت حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ ’صنفِ آہن‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔ بعد ازاں وہ متعدد مقبول ڈراموں میں بھی نظر آئیں اور اب جلد اپنی پہلی فلم ’میرا لیاری‘ کے ذریعے سنیما اسکرین پر ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔