سنتھیا رچی کی پراسرار بے ہوشی کی وجہ سامنے آ گئی

سنتھیا رچی کی پراسرار بے ہوشی کی وجہ سامنے آ گئی
اسلام آباد (پبلک نیوز) امریکی نژاد صحافی اور بلاگر سنتھیا رچی پراسرار طور پر اپنے فلیٹ میں بے ہوش پائی گئیں، پولیس نے سنتھیا رچی کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیتھیا رچی کے مطابق انڈین ہائی کمیشن کے کچھ لوگوں نے انکو زہر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نژاد صحافی اور بلاگر سنتیا رچی پراسرار طور پر اپنے فلیٹ میں بےہوش پائی گئیں۔ پولیس نے سنتھیا رچی کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔ بےہوش ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش اور طبی معائنہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ سنتھیا رچی کو اس کا ہمسایہ ہسپتال لے کر آیا۔ دوسری جانب ڈاکٹرز ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیتھیا رچی کو بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا۔ سنیتھیا رچی کا معدہ واش کیا گیا ہے۔ معدہ سے نکلنے والا مواد لیبارٹری بھیجوا دیا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیتھیا رچی کے مطابق انکو زہر دیا گیا۔ انڈین ہائی کمیشن کے کچھ لوگوں نے انکو زہر دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔