ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں گزشتہ چند روز میں ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد آج معمولی کمی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی معمولی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد سونا 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 22 ہزار 908 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2502 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔