پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کا ٹریننگ سیشن جاری

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کا ٹریننگ سیشن جاری

ویب ڈٰیسک: پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کا اسلام آباد کلب میں ٹریننگ سیشن جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کے بائولرز اور بیٹرز کا نیٹ سیشن جاری ہے۔ 

پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں اپنی سکلز پر کام کیا، علی زریاب اور نیاز خان نے بھی پاکستان شاہینز اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

دوسری جانب بنگلادیش اے کے کھلاڑیوں نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کل سے اسلام کلب میں شروع ہوگا-

Watch Live Public News