مناہل ملک کا زرناب کے ساتھ ڈانس ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مناہل ملک کا زرناب کے ساتھ ڈانس ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

( پبلک نیوز)  طیبہ نقشی: پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک اور زرناب کی نئی ڈانس پرفارمنس کی دھوم جلد ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئر نگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں اپنی دوست اور معروف ٹک ٹاکر زرناب کے ساتھ ایک بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھائی دیں۔

اس  ویڈیو کو زیادہ پذیرائی اس لئے بھی مل رہی ہے کہ اس ویڈیو میں ڈانس سے زیادہ ایکپریشن پر کام کیا گیا ہے جو کہ ان کے مداحوں کو کافی زیادہ پسند آیا ہے۔ 

مناہل ملک کی فنکاری کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں ان کی اکثر و بیشتر ویڈیوز کو  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر   مقبولیت ملتی ہے۔

Watch Live Public News