بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 11 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان 

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 11 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان 

(ویب ڈیسک )  بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی 11 رکنی  اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

پاکستانی ٹیم  بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

خیال رہے کہ   پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ  21 اگست بروز بدھ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ دوسرا میچ 30 اگست کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News