26ویں ترمیم ہضم کررہے ہیں،کسی اور ترمیم کی ضرورت نہیں،اسحاق ڈار

26ویں ترمیم ہضم کررہے ہیں،کسی اور ترمیم کی ضرورت نہیں،اسحاق ڈار
کیپشن: 26ویں ترمیم ہضم کررہے ہیں،کسی اور ترمیم کی ضرورت نہیں،اسحاق ڈار

ویب ڈیسک: ملک میں 27ویں ترمیم لانے سے متعلق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بڑا بیان جاری کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کو کسی 27ویں ترمیم کی ضرورت نہیں، ابھی تو ہم 26 ویں ترمیم کو ہضم کررہے ہیں۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت میں بہتری اور استحکام آچکا ہے، شہبازشریف کی قیادت میں بہترین کام ہو رہا ہے۔ 

نائب وزیراعظم نے نے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہمیش فالکنر سے بھی ملاقات کی اور تعلقات مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر گفتگو کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے مسئلہ کشمیر کی یو این قراردادوں کے مطابق حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں 'اراضی ریکارڈ سروسز کی فراہمی' اور 'ون ونڈو پاسپورٹ پروسیسنگ سسٹم' کا افتتاح بھی کیا۔

Watch Live Public News