ویب ڈیسک: اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔جس سے شہریوں میں خوف وہراس بڑھ گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے دفتروں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چترال اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سوات، ایبٹ آباد اور چارسدہ میں زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات ہیں۔
ہری پور، مالاکنڈ اور بٹ خیلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی 190 کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا، تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔