ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن نورین خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کبھی معافی نہیں مانگیں گے بلکہ آج جو لوگ اُن کو معاف کا کہہ رہے ہیں وہ خود اُن سے مانگی مانگیں گے۔
سینئر صحافی اسد طور نے نورین خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سہیل وڑائچ کے مطابق انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا انٹرویو کیا جس میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ عمران خان معافی مانگ لیں۔ صحافی نے بانی کی بہن سے پوچھا کیا خان صاحب معافی مانگیں گے؟ جس کے جواب میں نورین خان نے کہا کہ عمران خان جھوٹے مقدمات پر معافی نہیں مانگیں گے۔
اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔ ہماری کوشش تھی کہ ہائیکورٹ میں ہمارے کیسز مقرر ہوں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی بہنیں اُن کی رہائی کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہیں۔