آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو  سے ملاقات

آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو  سے ملاقات

(ویب ڈیسک ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آذربائیجان کے اعلیٰ دفاعی وفد  نے  ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع و ڈی جی ڈیفنس عقیل قربانوف  نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی،جس میں   دفاعی تعاون، تربیت، جدت اور تکنیکی مہارت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایئر چیف نے آذری وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاک- آذربائیجان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔انہوں  نے پاک فضائیہ میں جدت طرازی کے منصوبوں اور مستقبل کی جنگی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   ایئر چیف  نے آذربائیجان ایئر فورس کی استعداد کار بڑھانے میں بھرپور معاونت فراہم کرنے  کے عزم  کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ عقیل قربانوف  نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مقامی ٹیکنالوجی پر پیش رفت کی تعریف کی۔ آذربائیجان کی مشترکہ تربیتی پروگرامز اور معلوماتی تبادلوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آذری وفد  نے ملٹی ڈومین آپریشنز کے حوالے سے پاک فضائیہ کے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آذری وفد نے اپنے فضائی تربیتی نظام کی مکمل ازسرِنو تشکیل کے لیے پاک فضائیہ کو شراکت دار قرار دیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Watch Live Public News