کراچی  میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعدادوشمار جاری 

کراچی  میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعدادوشمار جاری 

(ویب ڈیسک )   محکمہ موسمیات نے کراچی میں طوفانی بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں۔

جاری اعداد وشمار کے مطابق  سب سے زیادہ گلشنِ حدید میں 145 ملی میٹر بارش ہوئی، کیماڑی  میں 137 ملی میٹر اور جناح ٹرمینل پر 135 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے اعدادو شمار کے مطابق  اولڈ ایئرپورٹ پر 125 ملی میٹر ، سعدی ٹاؤن میں 123 ملی میٹر ، گلستانِ جوہر میں 122.4 ملی میٹر، ڈیفنس اور کلفٹن میں 121 ملی میٹر بارش  ہوئی۔

اسی طرح  شاہراہ فیصل میں 114 ملی میٹر سرجانی ٹاؤن میں 111.2 ملی میٹر ،  کورنگی میں 96.6 ملی میٹر  اورناظم آباد میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Watch Live Public News