ویب ڈیسک: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
فی تولا سونا 3700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3172 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کمی سے 4358 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
دوسری جانب، فی تولہ چاندی 186 روپے کم ہوکر 6800 روپے کی ہوگئی۔ 10 گرام چاندی 160 روپے سستی ہوکر 5829 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 1.86 ڈالر کمی سے 63.21 ڈالر فی اونس پر آگئی۔