وزیراعظم کی وزیر پٹرولیم کو کراچی پہنچ کر ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم کی وزیر پٹرولیم کو کراچی پہنچ کر ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی ہدایت
کیپشن: وزیراعظم کی وزیر پٹرولیم کو کراچی پہنچ کر ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو فوری طور پر کراچی پہنچ کر آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے اور ایندھن کی قیمتوں میں عوام کو ممکنہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم سے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی، جس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے وزیر پٹرولیم کو ہدایت کی کہ کراچی پہنچ کر مقامی ریفائنریز کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں اور مقامی طور پر تیار ہونے والے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیزل کا بڑا حصہ مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمتوں میں کمی کے لیے ریفائنریز کے ساتھ مذاکرات جلد مکمل کیے جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہر ممکن طریقے سے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

Watch Live Public News