میسی کاخواب پورا ہوا ،ارجنٹینا 36برس بعدفٹبال کاعالمی چیمپئن بن گیا

میسی کاخواب پورا ہوا ،ارجنٹینا 36برس بعدفٹبال کاعالمی چیمپئن بن گیا
میسی کاخواب پوراہوا ،ارجنٹیناچھتیس برس بعدفٹبال کاعالمی چیمپئن بن گیا،فرانس تیسری بارورلڈکپ نہ جیت سکا۔ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست حاصل ہوئی جس سے یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم ہوئی اور تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا ، 2006 سے مسلسل 4 یورپی ٹیموں (اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی ) نے ورلڈکپ جیتا تھا۔ اتوار کو کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا تھا ، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی ۔ قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل کے پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف 2 صفر کی برتری حاصل کرلی تھی، ارجنٹینا کی طرف سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پرکیا تھا جب کہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا تھا ۔ تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے دو منٹ میں 2 گول کر کے میچ میں ارجنٹینا کی برتری ختم کردی تھی ، میچ مقررہ وقت تک 2-2 کے ساتھ برابر رہا ۔ اضافی وقت میں میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے ارجنٹینا کو 2-3 کی برتری دلادی لیکن پھر ایمباپے نے تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ارجنٹینا کی برتری ختم کردی تھی ۔ اضافی وقت کے دوران بھی میچ تین ، تین سے برابر ہوگیا تھا ، ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا ہے ، ارجنٹینا نے چار جب کہ فرانس نے دو گول کیے تھے ۔اس طرح سے جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی فیفا ورلڈکپ پر 16 سالہ اجارہ داری کا خاتمہ کیا کردیا ہے ، 2006 میں اٹلی، 2010 میں اسپین، 2014 میں جرمنی اور 2018 میں فرانس نے ورلڈکپ جیتا تھا۔فرانس کے خلاف کامیابی کے بعد لیونل میسی نے اپنے آخری ورلڈکپ کو یادگار بناتے ہوئے اپنا ادھورا خواب پورا کیا اور ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی ۔ خیال رہے کہ ارجنٹینا نے 1978 اور 1986 میں بھی ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا۔ آخری بار میگا ایونٹ میں کھیلنے والے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین کھلاڑی رہے ہیں۔میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے و الے کھلاڑیوں کا اعلان جب کیا گیا کہ جس میں ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ینگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ فرانس کے کیلیان ایمباپے کو گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ ارجنٹینا کے مارنڈینز نے بہترین گول کیپر کا گولڈن گلوو ایوارڈ جیتا جبکہ اپنا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ( ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی) دیا گیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔