لاہور کے6 مصروف ترین چوک پرٹریفک کی روانی کیلئے پروٹیکڈ یو ٹرن بنانے کی منظوری

لاہور کے6 مصروف ترین چوک پرٹریفک کی روانی کیلئے پروٹیکڈ یو ٹرن بنانے کی منظوری
لاہور: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یوٹرن بنانے کے لئے 19جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور کے6 مصروف ترین چوک پرٹریفک کی روانی کے لئے پروٹیکڈ یو ٹرن بنانے کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یوٹرن بنانے کے لئے 19جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔قادر توپاش چوک، گجومتہ چوک، نشتر چوک، کھوکھر چوک اورجوڑے پل چوک پر یوٹرن بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں بابوصابو ٹول پلازہ شفٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی، ملتان روڈ، ٹھوکرنیاز بیگ کے داخلی راستے پر رش ختم کرنے کے لئے مختلف تجاویز کاجائزہ لیا گیا۔ ہیوی ٹریفک کو براہ راست ایم ٹو موٹروے پر رواں کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان روڈ پر آنے والی ٹریفک رواں کرنے کے لئے پائیدار اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل آئی جی،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی سی پی او، سی ٹی او اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔