سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نویداشرف کا دورہ عمان، سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نویداشرف کا دورہ عمان، سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں
کیپشن: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نویداشرف کا دورہ عمان، سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے عمان کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف کی سلطنت عمان کے شاہی دفتر کے وزیر، کمانڈر رائل نیوی آف عمان اور کمانڈر نیشنل ڈیفنس کالج سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں کے دوران بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے بحری قزاقی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

نیول چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بحریہ دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر میری ٹائم سیکورٹی کے فروغ کی مضبوط حامی ہے۔ 

عمان کے سول و عسکری حکام نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

بعد ازاں؛ نیول چیف نے سید بن سلطان نیول بیس، رائل عمان بحریہ کے بحری جہاز، میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر، نیشنل ڈیفنس کالج ، ملٹری ٹیکنیکل کالج اور سلطان قابوس نیول اکیڈمی  سمیت اہم بحری تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

Watch Live Public News