کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، محسن نقوی

کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، محسن نقوی

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی   محسن  نقوی کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔بورڈ آف گورننگ کے اراکین کو  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی ہونےوالی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔گورننگ بورڈ کو قذافی سٹیڈیم ، نیشنل سٹیڈیم اور راولپنڈی سٹیڈیم کی تعمیر نو پر ہونے والی پیش رفت کے بارے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر  چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورننگ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا اور گورننگ بورڈ کے اراکین نے بھی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چئیرمین پی سی بی کے اصولی موقف کوسراہا۔

چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ  پہلے دن سے ہی پاکستان اور کرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں۔ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں   اور   پاکستان کے اصولی موقف کو ہر کسی نے سراہا ہے۔ چیمپئنز  ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے۔ کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ   وہ کرکٹ میں   سیاست کے خلاف ہیں۔ یہ کھیل ہے جس سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں اور کھیل کو کھیل رہنا چاہیے۔ ہم تمام ٹیموں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے  خوش آمدید کہیں گے۔  پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News