پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا

پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا

(ویب ڈیسک )   پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ خلیجی ملک سے اسلام آباد آنے والے 32 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق   منکی پاکس سے متاثرہ شخص کل اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ یہ اس سال منکی پاکس کا پاکستان میں آٹھواں کیس ہے۔

اس حوالے سے   منکی پاکس سے متاثرہ مریض اس وقت پمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔

سربراہ پمز انفیکشس ڈزیزز ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ   منکی پاکس سے متاثرہ شخص کا تعلق خیبر پختون خواہ کے علاقے اپر دیر سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کی حالت تسلی بخش ہے۔

Watch Live Public News