جی او آر حملہ کیس: اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ ، یاسمین راشد کو 10,10 سال قید کی سزا

جی او آر حملہ کیس: اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ ، یاسمین راشد کو 10,10 سال قید کی سزا

(ویب ڈیسک )سانحہ9 مئی کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملہ کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا ۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کو کیس سے بری کر دیا  جبکہ دیگر میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو اعجاز چوہدری عمر سرفراز چیمہ میاں محمود الرشید کو دس دس سال قید کا حکم سنا دیا گیا۔

خیال رہے کہ عدالت نے فریقین کی حتمی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا  ۔

عدالت کی جانب سے ملزمان کو 5 5 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ  ملزمان نے سازش اور منصوبہ بندی کے نو مئی کے حمل کیے،9 مئی کی سازش 7 مئی کو زمان پارک میں کی گئی۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ زیر حراست اور برضمانت  ملزمان کو سزا سنائی جائے۔

زیر حراست ملزمان میں  ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ شاہ محمود قریشی ٫ عمر سرفراز چیمہ٫ اعجاز چوہدری  اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔ 

مقدمہ کے 25 ملزمان کا چالان جمع کرایا گیا تھا ۔مقدمہ کے 4 ملزمان دوران ٹرائل اشتہاری ہو گئے تھے۔مقدمہ میں مجموعی طور پر 56 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہوئی۔

یاد رہے کہ  تھانہ ریس کورس نے کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملہ  کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کلب چوک جی او آر گیٹ کے سیکورٹی کیمرے توڑے۔ملزمان نے پولیس کی وائر لیس اور  جی او آر گیٹ کے شیشے بھی توڑ دیئے ۔ملزمان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا اور  پولیس اہکاروں پر حملہ بھی کیا۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی زیر قیادت ہجوم نے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ حماد اظہر 9 مئی کے مقدمات میں  اشتہاری ہیں

Watch Live Public News