17 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

17 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک:ملک میں ہفتہ وارمہنگائی میں 0.24فیصد کا اضافہ، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.75 فیصد ہوگئی۔

اداراہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتےمیں 14 اشیاء سستی اور20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے میں چکن 11.11فیصد مہنگا ہوا،ایک ہفتےمیں پسی ہوئی مرچ 3.08 اورانڈے 2.88فیصدمہنگے ہوئے،کوکنگ آئل،بیف اورانرجی سیورکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

حالیہ ہفتے ٹماٹر 11.38 فیصد سستے ہوئے،آلو 8.39 اورچینی 4.52 فیصد سستی ہوئی،پیاز 3.52 اورڈیزل 5فیصد سستا ہوا، ایل پی جی،دال ماش،لہسن کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔ 

Watch Live Public News