علیم خان کیساتھ تلخ کلامی، سینیٹر پلوشہ خان نے بڑا اعلان کردیا

علیم خان کیساتھ تلخ کلامی، سینیٹر پلوشہ خان نے بڑا اعلان کردیا

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر مواصلات اور سینیٹر پلوشہ خان کے درمیان تلخ کلامی, سینیٹر پلوشہ خان نےمعاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا، کہا میں اس معاملے کو پارٹی کی سطح پر اٹھاؤں گی، وزیر اعظم کو بھی اس طرح کے وزرا کو کابینہ سے نکالنا چاہیے۔

سینیٹر پلوشہ خان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوال کرنا میرا حق ہے اور میں کسی بھی کیبنٹ منسٹر سے سوال کرسکتی ہوں، اگر وہ کوئی بزنس کررہا ہے ، اُن کے مفادات کا ٹکراؤ ہوجائے توسوال کرنا میرا حق ہے،  جواب دینا اُن کا حق ہے، لیکن آپ سب نے دیکھاوہ سوال پر کتنا بھڑک اٹھے۔

سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے اس بات پر سوال نہیں کیا تھا کہ اُن کی سوسائٹی کیسے ڈوبی؟ لوگ کے اربوں روپے کیسے گئے؟ کس طریقے سے انہوں نے وہاں لوگوں کو بے یارومددگار چھوڑا، میں نے ایسا کوئی سوال نہیں کیا۔

سینیٹر بلوشہ خان کا کہنا تھا کہ میرے سوال پر اُن کا بھڑک جانا اور دھمکیاں دینا،این ایچ  کی کرپشن کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے، کیا کمیونیکیشن میں کرپشن نہیں ہے؟

ہم ان سے ڈرتے نہیں ہیں ہم سوال کریں گے اور جواب دینا اُن کا حق ہے، لیکن اس پر بھڑک جانا، سمجھ سے باہر ہے، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اُن کے پاس چھپانے کے لئے بہت کچھ ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے وزرا وزیر اعظم کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں،وزیر اعظم کو اس طرح کے وزرا کو کابینہ سے نکالنا دینا چاہیے۔

Watch Live Public News