پاک فضائیہ ایئر مین اکیڈمی کورنگی میں پاسنگ آؤٹ تقریب، کیڈٹس میں انعامات تقسیم

پاک فضائیہ ایئر مین اکیڈمی کورنگی میں پاسنگ آؤٹ تقریب، کیڈٹس میں انعامات تقسیم

ویب ڈیسک: پاک فضائیہ ایئر مین اکیڈمی کورنگی میں پاسنگ آؤٹ تقریب,  ٹرینیز اینٹری نمبر 2306، 2406 اور 2412 کے شرکا پاس آوٹ ہوئے,  این اے ایس ٹی پی کے ایڈوائزری بورڈ کے صدر پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا ، پاک فضائیہ ایئر مین اکیڈمی سے ایئر فورس نیوی اور دوست ممالک کے 1155 کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔

مہمان خصوصی نے پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت، لڑاکا تیاری اور بین الاقوامی شناخت پر زور دیا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر صدیق کی ہدایات کے مطابق جدید تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

بہترین کارکردگی کے لیے ٹرافیاں تقسیم، ایئرکرافٹ مین سرجنٹ احمد حسین عارف نے چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی جیتی۔

ایئرکرافٹ مین حمزہ علی نے اصغر خان ٹرافی حاصل کی، شفاعت نور نے ایئر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی جیتی، مہمانِ خصوصی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو  سراہا۔

صدر این اے ایس ٹی پی کا کہنا تھا کہ جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ تربیت ایئر چیف کے وژن کے مطابق دی جا رہی ہے، صدر این اے ایس ٹی پی نے ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو اجاگر کیا ۔

بہترین کارکردگی پر ایئرکرافٹ مین سارجنٹ احمد حسین عارف کو ایئر چیف ٹرافی، ایئرکرافٹ مین حمزہ علی نے اصغر خان ٹرافی حاصل کی، نور خان ٹرافی  ایئرکرافٹ مین احمد حسین عارف کے نام، اے او سی ٹرافی اکیڈمی سارجنٹ ایئرکرافٹ مین شفقت نور نے جیت لی۔ 

سری لنکا کے ایل اے سی ہیراتھ کو بہترین غیر ملکی ٹرینی کی ٹرافی دی گئی۔

مہمانِ خصوصی نے فارغ التحصیل جوانوں اور والدین کو مبارکباد دی، اکیڈمی کے اساتذہ اور عملے کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا گیا۔ 

Watch Live Public News