گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہریوں سے رشوت وصول کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑگیا

 گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہریوں سے رشوت وصول کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک: گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہریوں سے رشوت وصول کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج ، مقدمہ تھانہ چکلالہ میں سب انسپیکٹر سید عبدالکبیر شاہ کی مدعیت میں 155 سی کے تحت درج کیا گیا ۔

درج مقدمہ میں بتایا گیا کہ کانسٹیبل اعظم شاہ سوزوکی پک اپ کے ڈرائیور کو روک کر پریشان کر رہا تھا، پولیس اہلکار ڈرائیور کو دھمکی آمیز گفتگو کے بعد چالان کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔

پولیس اہلکار نے اپنی ڈیوٹی سے غفلت کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،مقدمے کے اندراج کے بعد کانسٹیبل اعظم حسین کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس اہلکار کی رشوت وصولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اہکار کو معطل کر کے چار شیٹ کر دیا گیا تھا۔ 

Watch Live Public News