کوئٹہ سےپنجاب آرہی بس کے7مسافر شناختی کارڈ دیکھ کرقتل

کوئٹہ سےپنجاب آرہی بس کے7مسافر شناختی کارڈ دیکھ کرقتل
کیپشن: کوئٹہ سےپنجاب آرہی بس کے7مسافر شناختی کارڈ دیکھ کرقتل

ویب ڈیسک: بارکھان میں مسلح افراد نے بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، مسافر بس کوئٹہ سے لاہور جا رہی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسافروں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔

اے سی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع پر لیویز اور ایف سی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی، قتل عام کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

اسسٹنٹ کشنر بارکھان نے مزید بتایا کہ رکنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ نے چھپر اور کنگری کے مقام پر ٹریفک کو روک دیا۔

بس واقعے میں قتل  ہونے والے دو مسافروں کا تعلق فیصل آباد سے ہے ۔شوکت علی فوتگی پر کوئٹہ کیا گیا تھا ۔شوکت علی نعت خواہ تھا ۔بس واقعے میں قتل ہونے والے دوسرے مسافر سفیان کا تعلق ڈجکوٹ کے علاقے 273 چک سے ہے ۔سفیان کوئٹہ میں لوہے کا کام کرتا تھا اور واپس گھر آ رہا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مسافروں کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا دہشت گرد معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے، سخت جواب دیا جائے گا، پاکستانیوں کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بارکھان واقعے کے بعد ایف سی اور لیویز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 26 اگست 2024 کو بلوچستان کے ضلع موسٰی خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام پر ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتارکر شناخت کے بعد 23 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

Watch Live Public News