ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا ہم پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں بات آگے بڑھانے پر یقین رکھتے تھے،پی ٹی آئی مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتی۔
تفصیلات کےمطابق پبلک نیوز کے پروگرام "پاکستان فرنٹ"میں رانا ثنا اللہ نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،ہم پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں بات آگے بڑھانے پر یقین رکھتے تھے،پی ٹی آئی مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتی، بانی کی جیل سے منتقلی سے متعلق پی ٹی آئی نے ہمیشہ افواہیں پھیلائیں۔
پی ٹی آئی پارٹی نہیں ایک فین کلب ہے،کسی بھی ایجنڈے پر اپوزیشن کا یکجا ہونا جمہوری عمل ہے،مولانا فضل الرحمان کی کسی بات،کسی تقریر میں کوئی ابہام نہیں۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مولانا ایسی اپوزیشن پر یقین نہیں رکھتے،جو پی ٹی آئی کرتی ہے،موجودہ سسٹم میں پیپلزپارٹی کو پورا اسٹیک ہے، بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کیلئےگورنر پنجاب کو کوششیں کرنی چاہیئں۔