سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 773 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 79 ڈالر اضافے کے ساتھ 5 ہزار 12 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

Watch Live Public News