ویب ڈیسک: پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے خبردار کیا کہ چند گھنٹوں بعد ایران سے پولش شہریوں کے انخلا کا امکان ختم ہو سکتا ہے، اس لیے شہری اپنی حفاظت یقینی بناتے ہوئے فوری اقدامات کریں۔
رپورٹس کے مطابق یہ انتباہ سفارتی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج رواں ہفتے کے اختتام تک ایران پر حملے کے لیے تیار ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے ممکنہ سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔